گھر میں گرنے کے بعد مولانا طارق جمیل کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی، حالت تشویشناک

  • June 2, 2020, 3:41 pm
  • National News
  • 177 Views

پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پر چوٹیں لگ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہ بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گرگئے تھے جس کے بعد ان کا چہرے پر چوٹیں آئی ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔
پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا طارق جمیل صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہتا رہا ہے۔ مولانا عمران بشیر نے اس موقع پر امت مسلمہ سے دعا کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طبیعت تشویشناک ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔
مولانا طارق جمیل کی بات کیا جائے تووہ پاکستان اور پوری دنیا میں ایک مشہور نام ہے۔ انہیں اسلام کی تعلیمات کے وسیع علم کے لئے جانا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی دینی تعلیمات کا احترام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا اندازہ گفتگو سب سے الگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سننے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتے ہیں۔
ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں جب اپنے ایک بیان کی وجہ سے انہیں ٹی وی شو میں معافی مانگنی پڑی تو ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔ اب ان کی چوٹ کے خبر کے بعد بھی ان کے مداحوں کی جانب سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پر چوٹ لگ گئی ہے۔