بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی

  • June 3, 2020, 11:13 am
  • COVID-19
  • 92 Views

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی۔ آٹھ ہزار سے زیادہ نئے کیسز درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کت مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک ہی دن میں 8 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق مہلک وائرس سے بھارت میں اب تک 5 ہزار 829 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ روز ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 200 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 829 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 97582 ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اس وباء سے بھارت میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2358 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 76 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 70013 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2362 ہوگئی ہے۔