ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان کورونا کا شکار

  • June 3, 2020, 11:17 am
  • COVID-19
  • 162 Views

بلوچستان میں پچھلے تین ماہ سے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے جیو نیوز کو بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے پر کوروناوائرس کا ٹیسٹ کرایاجو مثبت آیا اور بیماری کی تصدیق ہوگئی۔

عمران زرکون نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دوست و احباب سے صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔