جہلم، ایک ہی خاندان کے 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

  • June 3, 2020, 2:52 pm
  • COVID-19
  • 154 Views

جہلم کے ایک ہی خانددان کے 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مذکورہ خاندان کے 18 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا کے بڑے حملے کے بعد کالا گجراں کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جس خاندان کے 18 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، وہ سب عید کے دنوں میں متاثر ہوئے تھے۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید لوگ بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لئے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے تا کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، لیکن لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آریا ہے جس کے بعد اس کے مزید پھیلنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔ اس وقت حکومت کی جانب سے لوگوں سے تمام ایس او پیز کی پیروی کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے لیکن عوام مقامات پر ان کی پیروی نہیں کی جا رہی۔
عید کے موقع پر بھی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بغیراحتیاطی تدابیر کے باہر آئی تھی جس کے نتائج اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جہلم میں اب ایک ہی گھر کے 18 افراد متاثر ہو گئے ہیں جس کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1653 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290 تک پہنچ گئی ہے