احساس پروگرام، مستحقین میں 116 ارب سے زائد رقم کی تقسیم

  • June 3, 2020, 2:58 pm
  • National News
  • 136 Views

حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں رقوم کی تقسیم کے حوالے سے شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک 116 ارب 98 کروڑ روپے تقسیم کئےجا چکے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے اعداد و شمار کے مطابق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 96 لاکھ 21 ہزار خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 29لاکھ 48 ہزارسے زائد افرادمیں 35 ارب 59 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 41لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد میں 50 ارب 30 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

خیبرپختونخوا میں 18لاکھ 5 ہزارسے زائد افراد میں 22 ارب 19 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

بلوچستان میں 5 ارب 55 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کئے، یہ رقم 4لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 3 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں 84 کروڑ روپے سے زائد رقم کی تقسیم کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں66 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 37 ہزار سے زائد افراد میں 45 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔