پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ جہاز کا انجن اور لینڈنگ گیئر نکالنے کی کوششیں تیز

  • June 3, 2020, 3:02 pm
  • National News
  • 145 Views

کراچی: 22 مئی کو گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کے ایک انجن اور اس کے لیندنگ گیئر کو نکالنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے انجن اور لینڈنگ گیئر کو ملبے سے تاحال نہیں نکالا جاسکا، دونوں اہم پرزے مکان کے پانی کے اوور ہیڈ ٹینک کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ٹیکنیکل ٹیموں نے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی آئی اے ٹیکنیکل گراؤنڈ سپورٹ، انجینئرنگ اور سی اے اے کی ٹیمیں تعمیراتی ماہرین کے ہمراہ حکمت عملی بنارہی ہے۔

طیارے کے انجن کی چھت سے دیگر ملبے کے ساتھ منتقلی کے بعد ڈائی گرام ترتیب دیا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں موجود اے اے آئی بی کی ٹیمیں اس پر مزید تحقیقات کرے گی، تحقیقات کے حوالے سے ائربس ماہرین کو بھی آگاہ رکھا جائے گا۔