لاہور، دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کے چالان شروع

  • June 5, 2020, 1:23 pm
  • COVID-19
  • 87 Views

لاہور میں دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کے چالان شروع کر دیئے گئے ہیں۔ اس مقصدر کے لئے سی ٹی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس مختلف مقامات پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلانیہ کے مطابق اہلکاروں کو متحرک کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ شہریوں کو ایس او پیز کو عمل کروانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کئے جائیں۔
چونکہ لاہور سمیت پورے ملک میں اس وقت کورونا کا وار تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس لئے اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کے لئے شہریوں کے سزا کے طور پر چلان کاٹنے کا سسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت کورونا وائرس نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں ریکارڈ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4,896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89,249 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1838 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات کے بارے میں بتایا گیا ہے جہاں ریکارڈ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے، وہاں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
اس تیز رفتاری سے بڑھتے ہوئے مریضوں کے بعد شہریوں پر یہ لازم کر دیا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور اس مقصد کے لئے لاہور میں دوران ڈرائیونگ موٹرسائیکل اور گاڑی پر ماسک نہ پہننے والوں کے چلان شروع کر دیئے گئے ہیں۔