گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • June 5, 2020, 1:25 pm
  • National News
  • 318 Views

گورنر ہاؤس لاہور میں ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں جدید کیمروں اور سیکیورٹی کے لیے تعینات بھاری نفری کی موجودگی میں بھی ڈاکٹر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے واقعے کے بعد 15 پر کال کر دی جس پر پولیس میں ہلچل مچ گئی اور بھاری نفری گورنر ہاؤس پہنچ گئی۔
مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ڈاکٹر اور متاثرہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خاتون نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ کے لئے آئی ہے جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جب ڈی ایس پی نوید اکمل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کر رہے ہیں۔کچھ بیانات سے معاملہ مشکوک ہوتا دکھائی دیتا ہے۔واقعے کی تفتیش کے لیے گورنر ہاؤس لاہور میں لگے کمیروں کی بھی مدد لی جائے گی جب کہ دیگر لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔