ڈیرہ اسماعیل خان ،بدقماش نوجوان نے بارہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرکے اسکی وڈیو بھی بنا ڈالی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

  • June 5, 2020, 1:25 pm
  • National News
  • 211 Views

بدقماش نوجوان نے بارہ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرکے اسے بلیک میل کرنے کے لئے اسکی وڈیو بھی بنا ڈالی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ کینٹ کی حدود بستی درکھانوالی میں قوم لوط کے پیروکار درندہ صفت نوجوان باسط ،بارہ سالہ بچے کو اپنے ساتھ غیر آباد حویلی رئیس خان کے اندر لے گیاجہاں بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے بلیک میل کرنے کے لئے اس کی برہنہ وڈیو بھی بنائی ،ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری وڈیو وائرل کردوں گا،پولیس نے متاثرہ بچے کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں ۔