شوگر اسکینڈل کے مرکزی کردار جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ لندن روانہ

  • June 5, 2020, 4:19 pm
  • Breaking News
  • 266 Views

شوگر اسکینڈل کے مرکزی کردار جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں روس سے آنے والے خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کا انٹرنیشنل روانگی لاونج میں کورونا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد دونوں روس سے آنے والے خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن کے ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود میڈیکل ٹیم نے ان کے پہنچنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جو کلیئر ہونے کی صورت میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ علی ترین کے بارے میں بتایا ہے کہ روانگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہ آج صبح لاہور سے ایک خصوصی پرواز میں اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ اپنے والد کے ہمراہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ شوگر اسکیںڈل میں جہانگیر ترین کا نام مرکزی کرداروں میں لیا جا رہا تھا۔ اس اسکینڈل کے بعد ایسی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جس میں بتایا جا رہا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان تلخی پیدا ہو گئی ہے، تا ہم بعد میں جہانگیر ترین نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اب ان کے وزیراعظم عمرا ن خان کے ساتھ تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے۔
لیکن ساتھ ہی ساتھ جہانگیر ترین کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا تھا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ دوستی پہلے کی طرح ہو جائے۔ ان تمام خبروں کے لئے شوگر اسکیںڈل میں جہانگیر ترین کا نام آںے کے بعد جہانگیر ترین ایک موقع پر یہ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اب کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوں گے۔ ان کی جانب سے ایک نجی ٹی وی چینل پر بتایا گیا تھا کہ اب وہ صرف اپنے کاروبار اور فیمل پر فوکس کریں گے۔ تا ہم اب ان کی اچانک لندن روانگی نے مزید سوالات کو جنم دے دیا ہے جس کے بارے میں جواب ابھی تک سامنے نہیں آئے۔ تا ہم اس حوالے سے ابھی تک بتایا گیا ہے کہ رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ روس سے آنے والے خصوصی طیارے میں لندن روانہ ہو گئے ہیں۔