فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ

  • June 5, 2020, 4:20 pm
  • National News
  • 118 Views

اسلام آباد : وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ورچوئل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس آج ہوں گے، وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے اجلاس میں نہ جانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کوروناصورتحال کےپیش نظرورچوئل اجلاس بلایاجائے، پارلیمان کےبراہ راست سیشن کےنتائج سامنےآرہےہیں، گزشتہ ایک ہفتےمیں بہت سے پارلیمنٹیریز کوروناسےمتاثرہوئے، ہمیں احتیاط کادامن ہاتھ سےنہیں چھوڑناچاہئے۔

گذشتہ روز بھی فواد چوہدری نے پارلیمان کے براہ راست سیشن سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں کرونا وائرس صوبائی وزیر سمیت 4 ارکان اسمبلی کی جان لے چکا ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، پارلیمنٹ ہاؤس 16 ملازمین وبائی مرض کا شکار ہوگئے، کورونا کے شکار ملازمین کا تعلق پارلیمنٹ کے مختلف سیکشن سے ہے۔

ارلیمنٹ ہاؤس میں بجٹ اجلاس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، بجٹ اجلاس کی تیاریوں کے لیے پارلیمنٹ ملازمین کو دفتر بلایا گیا تھا۔