راولپنڈی،بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا

  • June 7, 2020, 11:44 pm
  • National News
  • 143 Views

راولپنڈی تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے بدفعلی سے انکار پر تشدد کا شکار ہونے والا 16 سالہ لڑکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق16 سالہ احسن علی کو 5 روز قبل ملزمان منصور وغیرہ نے بدفعلی سے انکار پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں دوران علاج احسن علی دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق احسن علی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی، ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے جس میں اب ملزمان کے خلاف درج اقدام قتل مقدمہ میں قتل کی دفعات درج کریں گے۔