شہباز شریف نے 10 برسوں میں کیا کمایا اور کتنا ٹیکس دیا، رپورٹ ایکسپریس نیوز کو موصول

  • June 7, 2020, 11:48 pm
  • Political News
  • 116 Views

سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے 10 برسوں میں کیا کمایا اور کتنا ٹیکس دیا ایکسپریس نیوز نے ریکارڈ حاصل کرلیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 10 سالہ زرعی آمدنی پر دیا گیا ٹیکس ریکارڈ نیب لاہور میں جمع کروا دیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی نے 10 سال کے دوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپے کمائےاور 10 سال کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی سب سے کم آمدنی 2019 میں 25 لاکھ جس پر 3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے جمع کروایا تھا، 2009 میں شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جب کہ ٹیکس 3 لاکھ 93 ہزار جمع کروایا، قائد حزب اختلاف نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی اور سب سے زیادہ ٹیکس بھی اسی سال 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کروایا۔



نیب دستاویزات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر کی آمدنی گزشتہ 6 سال سے کم ہوئی ہے اور ٹیکس بھی کم دیا ہے، گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائی جب کہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کروایا۔