کورونا کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ میں 10 ارب كا نقصان

  • June 7, 2020, 11:56 pm
  • Business News
  • 165 Views

کوئٹہ: كورونا وائرس کی وجہ سے بلوچستان حکومت كو 5 ماہ كے دوران 10 ارب روپے سے زائد كا نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس کے مطابق دس ارب کے اس نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال كی كچھ ترقیاتی اسكیموں كو كٹ لگنے اور آئندہ مالی سال كا بجٹ خسارہ بڑھ جانے كا امكان ہے۔

ذرائع محكمہ خزانہ كے مطابق صوبائی حكومت نے كورونا كے سلسلے میں 2 ارب روپے كے طبی سامان كی خریداری كی۔ حكومت نے صوبہ میں 4 ارب كے ٹیكسز میں ریلیف دیا جب کہ كاروبار كی بندش كے باعث صوبائی حكومت كو تقریبا 4 ارب سے زائد كے ٹیكسز كی وصولی نہیں ہوسكی ہے۔
محكمہ خزانہ كے ذرائع نے بتایا كہ كورونا وائرس كے باعث ہونے والے مالی نقصان كے باعث رواں مالی سال كی كچھ ترقیاتی اسكیمیں متاثرہونے اور آئندہ مالی سال كا بجٹ خسارہ بڑھ جانے كا امكان ہے۔

محكمہ خزانہ كے ذرائع نے اس بات كا اندیشہ ظاہر كیا كہ اگر كورونا وائرس پر قابو نہ پایا جاسكا تو صوبے كو شدید مالی بحران كا سامنا كرنا پڑسكتا ہے۔