چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر مؤخر کرنے کا حکم

  • June 7, 2020, 11:58 pm
  • National News
  • 197 Views

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کو مؤخر کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مختص فنڈز کو کورونا وبا پر قابو پانے میں استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کے احکامات پر فوری عمل کرتے ہوئے سینیٹ سیکریٹریٹ نے پلاننگ ڈویژن کو معاملے سے آگاہ کر دیا۔

مالی سال 2020-21 کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کئے گئے تھے، حالات کے پیش نظر اگلے پی ایس ڈی پی میں منصوبے کو زیر غور لایا جائے۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے 11ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے جاری فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں، سب سے زیادہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 584ارب90کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری ہوئے

وفاقی وزارتوں کے لیے 245ارب80کروڑ سے زائد کے فنڈدیے گئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 173ارب53کروڑ سے زائد جاری ہوئے، سیکیورٹی کی بہتری کے لیے 49ارب73کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43ارب56کروڑ کے فنڈ دیے گئے۔