پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات اور 4728نئے کیسز رپورٹ

  • June 8, 2020, 10:24 am
  • COVID-19
  • 165 Views

پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں24گھنٹوں کےدوران کورونا کے مزید 4728کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 671ہوگئی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار67 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 67 ہزار 12مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 34 ہزار 355مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 38 ہزار 903 ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 715 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 38ہزار 108 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 650کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 85ہو چکی ہے جبکہ اموات 575 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 6 ہزار 516مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 54 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 ہزار 329کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 52 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 932 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 396مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 22ہزار650 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔