معروف اداکار واسع چوہدری کورونا میں مبتلا ہو گئے

  • June 8, 2020, 4:41 pm
  • COVID-19
  • 117 Views

اداکار و میزبان واسع چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔واسع چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔واسع چوہدری نے مزید بتایا کہ ان کے اہلخانہ کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں سے میں رابطے میں رہا ان کو بتا دیا ہے تاکہ وہ خود کوآئسولیٹ کر لیں یا پھر اپنا کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔



واسع چوہدری نجی ٹی وی چینل پر ایک پروفرام ہوسٹ کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی لوگ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کو کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ۔
روبینہ اشرف کے اہل خانہ ،اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید، محمد احمد، ثنا جاوید، شگفتہ اعجاز اور دیگر فنکاروں نے پاکستانی عوام سے روبینہ اشرف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ئوں کی اپیل کی ہے ۔تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ اداکارہ روبینہ اشرف کی حالت خطرے سے باہر ہو گئی ہے۔وبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔
اداکارہ کے کورنا سے متاثر ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری کے مختلف فنکاروں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی تھی۔ تا ہم گزشتہ روز ان کی آئی سی یو منتقلی کی خبروں سے سب کو پریشان کر دیا تھا اور ان کے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری تھا۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں حیران کن حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔