لاہور میں پولیس کا فارم ہاوس پر چھاپہ، نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیاں گرفتار

  • June 8, 2020, 4:42 pm
  • National News
  • 392 Views

لاہور میں پولیس نے فارم ہاوس پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں جیا بگا میں اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا ہے جس کے بعد وہاں موجود تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے۔
حکومت نے کسی بھی قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ پابندی کے علاوہ لاہور کے مقامی فارم ہاوس میں کی جانے والی پارٹی بھی غیر قانونی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس نے اس معاملے کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد فارم ہاوس سے نشے میں دھت 38 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ڈی جے میوزک پر نشے میں دھت ڈانس کرتے مردوخواتین پر دھاوا بول دیا جس کے بعد فارم ہاوس میں موجود تمام افراد کو نشے میں دھت پایا گیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکیاں اور لڑکے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور شیشہ اور شراب کے نشے میں دھت ڈانس کررہے

تا ہم اس حوالے سے ابھی تک گرفتار ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، لیکن وہ پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ اس طرح کے واقعے پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جہاں کچھ لوگوں کو پرائیوٹ پارٹیوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے نشہ آور سامان کی بھارتی مقدار برآمد کی گئی ہے۔ اس چھاپے میں بھی پولیس نے گرفتاری کے وقت دو شیشہ حقے، 5پیکٹ فلیورز، ساؤنڈ سسٹم ،5بوتل دیسی شراب برآمد کی ہے۔