سیالکوٹ، کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر تاجر نے خودکشی کر لی

  • June 8, 2020, 4:43 pm
  • COVID-19
  • 192 Views

چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کوورنا وائرس نے اس وقت پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کا خوف پایا جا رہا ہے۔ اسی دوران سیالکوٹ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر تاجر نے خودکشی کر لی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد مبشر کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی تعداد کی وجہ سے محمد مبشر ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہا تھا، علامات ظاہر ہونے پر چند دن قبل اس نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ ابھی آنا باقی تھی۔
محمد مبشر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سرجیکل سامان کا کاروبار کرتا تھا، بہت سے متاثریں کی حالت کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ چکا تھا جس کی وجہ سے وہ اکثر پریشان رہتا تھا اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا جا رہا تھا۔
اسی ذہبی دباؤ کی وجہ سے اس نے خود کے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے۔ اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال میں بھی ایک کورونا مریض نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔

اس کی خودکشی کی وجہ بتائی گئی تھی کہ اسے ہسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہبی مریض بنتا جا رہا تھا۔ خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں حیران کن حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اگر مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو آج اب تک کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2067 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 103671 تک پہنچ گئی ہے۔ بڑھتے ہوئے مریضوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور حکومت کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بھی کی جا رہی ہے