گورنر ہاؤس میں زیادتی ہونے کی دعویدار خاتون سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آ گئیں

  • June 8, 2020, 4:44 pm
  • National News
  • 346 Views

گورنر ہاؤس میں زیادتی ہونے کی دعویدار خاتون سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے ایک خبر نے اس وقت ہلچل مچا دی جب کہ ایک خاتون کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ اس کے ساتھ گورنر ہاؤس لاہور میں زیادتی کی گئی۔خاتون نے بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس میں واقع ڈسپنسری میں اپنے چیک اپ کے لئے آئی جہاں موجود سرکاری ڈاکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ سات آٹھ ماہ کی حاملہ ہوں،ڈاکٹر مشرف کو دو تین ماہ سے جانتی ہوں۔ گورنر ہاؤس کے ساتھ ملحقہ آبادی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے معاملے کے حوالے سے درخواست گزار کی درخواست کے مطابق زیادتی کی کوشش کا معاملہ سکوائش کلب کے قریب پیش آیا۔
سول لائنز پولیس نے متاثرہ خاتون عظمی شہزادی کی درخواست پر نامزد ملزم کیخلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ۔

خاتون عظمی شہزادی نے میڈیکل رپورٹ کروانے سے انکار کر دیا۔خاتون کے میڈیکل کروانے سے انکار نے کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئے تاہم اب اسی خاتون سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے لاہورگورنر ہاؤس کو بدنام کرنے کی سازش کی جو کہ بے نقاب ہو چکی ہے۔ عظمیٰ نامی خاتون بلیک میلر ہے۔جس کے خلاف لودھراں لاہور دیگر اضلاع میں کئی مقدمات درج ہیں۔
خاتون کئی افراد پر جھوٹے مقدمات درج کروا کر پیسے بٹور چکی ہے۔ گورنر ہاؤس کےڈاکٹر کے خلاف زیادتی کی جھوٹی کال چلانے والی خاتون پر لاہور کے علاقہ سندر میں زنا کا مقدمہ درج ہے۔



خاتون مختلف لوگوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات درج کروا کے پیسے کے عوض صلح کر چکی ہے۔ بعض مقدمات عدالت سے جھوٹے ہونے کی بنیاد پر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔رجمان گورنر ہاؤس کا کہنا تھا کہ رپورٹ کی روشنی میں قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔گورنر پنجاب نے سی سی پی او کو 24 گھنٹے میں واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا تھا۔