سنتھیا رچی کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز ہونے کا انکشاف

  • June 9, 2020, 3:14 pm
  • Entertainment News
  • 239 Views

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کے ماضی میں بھی ایسے لاتعداد کردار سامنے آتے رہے ہیں۔جن میں سیتا وائٹ،ریکھا،شہناز بیگم شامل ہیں۔لیکن سنتھیا رچی کے الزامات کے حوالے سے اس وجہ سے دکھ ہوا کیونکہ انہوں نے بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کیے جو کہ اس دنیا سے جا چکی ہیں۔
سب سے پہلے تو یہ پتہ کرنا چاہیے کہ یہ خاتون کون ہے،پاکستان میں کب سے ہے اور کس ویزہ پر ہے۔سننے میں آیا ہے کہ پچھلے دنوں میں یہ پچاس بار یار پاکستان سے امریکہ آئیں گئیں۔ان کا آمدنی کا ذریعہ بھی معلوم کرنا چاہیے۔یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اگر امریکی بلاگر کے الزامات درست ہیں تو اتنی بار امریکہ گئی وہاں پر انہوں نے یہ انکشافات کیوں نہیں کیے۔
عارف حمید بھٹی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ یہ خاتون پاکستان تحریک انصاف کے بھی دو بڑے لیڈروں کے نام لینے والی ہیں۔اور سنا ہے کہ جیسے حریم شاہ کے پاس کئی سیاستدانوں کی ویڈیوز موجود تھی اسی طرح امریکی بلاگر کے پاس بھی کی ویڈیوز موجود ہیں۔واضح رہے کہ امریکی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ رحمان ملک نے مجھے ویزے کیلئے بلایا، ان کے ڈرائیور نے مجھے بڑی گاڑی میں پک کیا۔
رحمان ملک نے مجھے گلدستہ دیا اور مشروب پلایا، مشروب پلانے کے بعد مجھے کچھ ہوش نہیں رہا، رحمان ملک نے مدہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واپسی پر اتنی مدہوش تھی کہ چلنا مشکل ہو رہا تھا۔ رحمان ملک نے مجھے گاڑی پر ڈراپ کروایا۔ ڈراپ کرنے والے ڈرائیور کو دو ہزار پاؤنڈ زبھی دیے۔ انہوں نے کہا کہ میں امریکی سفارتخانے کو بھی شکایت کی لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بھی میرے روابط ہیں، 10سال بعد بات کرنے کے اس لیے قابل ہوئی کہ آج پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں روابط ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے دوسال سے پی ٹی ایم کے بارے ریسرچ کررہی ہوں،اس میں مجھے خفیہ اداروں نے سپورٹ بھی کیا، مجھے پی ٹی ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان تانے بانے ملے ہیں۔