وفاقی کابینہ کی پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری

  • June 10, 2020, 10:41 am
  • COVID-19
  • 118 Views

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق بحالی پلان کی منظوری دیدی جس میں ملازمین کو فارغ کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی سے متعلق ای سی سی کی سفارشات زیر بحث آئیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 جون کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لیے کابینہ کو سفارشات بھیجی تھیں۔

تاہم اب وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاکستان اسٹیل سے متعلق بحالی پلان کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کے پاکستان اسٹیل بحالی منصوبے میں 9 ہزار سے زائد ملازمین کو واجبات دے کر فارغ کرنے کی سفارش شامل تھی۔

کابینہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سالہا سال سے غیر فعال ادارے کا سارا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

موجودہ حکومت کا ایجنڈا اصلاحات ایجنڈا ہے جسے آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کابینہ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملوں کے خلاف کیسز متعلقہ اداروں کو بھیجنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔