حکومت سریاب کسٹم چوک پر تیل سے بھری بے قابو ٹینکر کے الٹنے سے 70 کے قریب دوکانوں کوآگ لگنے اور کروڑوں روپے کے نقصانات کا فوری ازالہ کریں،رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے

  • June 10, 2020, 11:01 am
  • National News
  • 88 Views

حکومت سریاب کسٹم چوک پر تیل سے بھری بے قابو ٹینکر کے الٹنے سے 70 کے قریب دوکانوں کوآگ لگنے اور کروڑوں روپے کے نقصانات کا فوری ازالہ کریں،رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اوررکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سریاب کسٹم چوک پر تیل سے بھری بے قابو ٹینکر کے الٹنے سے 70 کے قریب دوکانوں کوآگ لگنے اور کروڑوں روپے کے نقصانات کا فوری ازالہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کسٹم چوک پر تباہ ھونے والے 70 دوکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع مرکزی انجمن تاجران رجسٹر ہزار گنجی زون کے صدر سید عبدالخالق آغا، سریاب کسٹم کے تاجران میر نوروز جتک،عبدالسلام بادینی، رحمت نیچاری، فضل محمد ترین ،عبدالہادی ملاخیل اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ بے قابو ٹینکر جو کہ تیل سے بھرا ہوا تھا آگ لگ گئی جس کی وجہ سے 70 دوکان گودام ہول سیل کی بڑی دوکانیں مکمل تباہ ہوئی اور اس طرح انا''فانا'' سب کچھ خاکسترہو۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کہ فوری طور تمام دوکانداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ اس موقع پر تحصیل آفس کوئٹہ کے اہلکا روں نے نقصانات کے تمام تفصیلات جمع کرنا شروع کیا۔