بلوچستان کے5اضلاع میں گزشتہ 8ماہ کے دوران 2252ٹریفک حادثات میں 73افراد جاں بحق جبکہ 3سے زائد زخمی ہوئے

  • June 10, 2020, 11:08 am
  • National News
  • 211 Views

بلوچستان کے5اضلاع میں گزشتہ 8ماہ کے دوران 2252ٹریفک حادثات میں 73افراد جاں بحق جبکہ 3سے زائد زخمی ہوئے
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان کے5اضلاع میں گزشتہ 8ماہ کے دوران 2252ٹریفک حادثات میں 73افراد جاں بحق جبکہ 3سے زائد زخمی ہوئے۔میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر بلوچستان کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں 22اکتوبر سے 7جون 2020ء تک قومی شاہراہوں پر 2252حادثات پیش آئے جن میں 73افراد جاں بحق جبکہ 3121زخمی ہوئے صوبے کے اضلاع مستونگ میں 420،قلات میں 264،خضدار میں 1053،لسبیلہ میں 455،پشین میں 60حادثات میں ایم ای آر سی کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔