دالبندین میں نامعلوم چور مسجد سے سامان چوری کرکے لے گئے

  • June 10, 2020, 11:12 am
  • National News
  • 144 Views

دالبندین میں نامعلوم چور مسجد سے سامان چوری کرکے لے گئے
دالبندین(انفارمیشن ڈیسک)دالبندین میں چوروں نے مسجد کو بھی نہیں بخشا۔تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے ریلوے مسجد نقشبندیہ دالبندین کا صفایا کر دیاچور مسجد سے گیس سلنڈر،پائپ،گھڑیال، برتن حتی کہ پانی کے ٹینکیوں کی ٹونٹیاں بھی چرا کر رفو چکر ہوگئے جس کی وجہ سے ٹینکیوں کا پانی زمین پر بہنے لگا مسجد میں پانی نہ ہونے سے نمازیوں اور مسجد کے انتظامیہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مذکورہ مسجد میں چوری کی وارداتیں اکثر و بیشتر پیش آتی ہیں مگر تاحال چور گرفتار ہوئے اور نہ ہی چوری شدہ سامان کو برآمدکیا گیا ہے۔