لاہور کی نڈر لڑکی نے فیس بک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو ڈاکوؤں سے بچا لیا

  • June 10, 2020, 3:31 pm
  • Entertainment News
  • 356 Views

لاہور کی نڈر لڑکی نے فیس بک کو استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر والوں کو ڈاکوؤں سے بچا لیا۔ تفصیالت لے مطابق صبا کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں رہ رہی تھی، اپنے گھر کے اوپر والے کمرے میں جب اس نے چیخوں کی آوازیں سنی تو اس نے نیچے دیکھا۔ نیچے دیکھنے پر صبا کو معلوم ہوا کہ اس کے گھر چور آگئے ہیں جس کے بعد اس نے فیس بک پر اسٹیٹس ڈال دیا جس کے بعد لوگ مدد کو آگئے۔
انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے صبا کا کہنا تھا کہ میں خوف سے کانپ رہی تھی، چونکہ میں قرنطینہ میں تھی اس لئے میرا سارا سامان میرے پاس تھا، میں نے فیس بک پر اسٹیٹس ڈال دیا کہ شاید کوئی مدد کو آجائے، میں نے پولیس کو بھی فون کیا لیکن انہیں ہمارا گھر تلاش کرنے میں وقت لگا۔
صبا نے بتایا ہے کہ پولیس نے فوری اس کی کال پر جواب دے دیا تھا لیکن بعد میں میرے بھائی نے بھی پنجاب حکومت کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی تھی۔

اس کے علاوہ صبانے بتایا ہے کہ کچھ ہی دیر میں پولیس سمیت اس کے دوست وغیرہ بھی اس کے گھر پہنچ گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں ملزمان نے معافی مانگ لی تھی جس کے بعد گھر والوں کو سارا سامان واپس کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ صبا نے مزید بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے اس کے والد کو دھمکیاں دی تھیں جبکہ اس کے 17 سالہ بھانجی کو بھی زخمی کر دیا تھا جس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔
اس موقع پر قابل غور بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس نے ایک فون کال پرفوری جواب دیا جس سے صبا کا حوصلہ بلند ہوا اور کس طرح صبا نے ٹینکالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اور اپنے گھر والوں کی جان بچائی۔ پاکستان میں عموماََ ایسا دیکھنے میں نہیں آتا، لوگ گھروں میں چوروں کے آنے کے بعد خوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن صبا نے صبر و تحمل سے کام لیا جس کے بعد اس کی ٹینکالوجی ہی اس کے کام آئی۔