کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر ایک خاتون ڈاکٹر برس پڑیں

  • June 10, 2020, 3:33 pm
  • COVID-19
  • 261 Views

کورونا سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر ایک خاتون ڈاکٹر برس پڑی ہیں۔ کرونا کے مریضوں کو زہر کے ٹیکے لگانے کے الزامات اور اوٹ پٹانگ قسم کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف خاتون ڈاکٹر نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلے اپنے دماغ سے کہانی بناتے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری قوم میں ایک کیڑا پایا جاتا ہے، ہمیں جس چیز کا اندازہ نہ ہو، ہم اس کے ماہر بن جاتے ہیں، آج کل کچھ لوگ میڈیکل کے ماہرین بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ جو لوگ کورونا وارڈ میں جاتے ہیں انہیں ذہر کے ٹیکے لگا دیئے جاتے ہیں اور ان کی لاشوں کو بیچ دیا جاتا ہے۔
خاتون ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ کورونا کچھ نہیں ہے، وہ کورونا وارڈ میں آئیں اور ہمارے ساتھ کام کریں، ہماری مدد کریں، ہمیں بھی ریلیف مل جائے گا اور انہیں بھی اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ کورونا کس نوعیت کی بیماری ہے۔

خاتون کا غصے بھرے میں لہجے میں کہنا تھا کہ جن لوگوں کے اندر دو منہ والا کیٹرا ہے اور جنہیں یہ بیماری ایک جھوٹ لگتی ہے، وہ کورونا وارڈ میں آئیں اور آ کر خود دیکھیں کہ مریضوں کی حالت کیسی ہے اور ڈاکٹر ان کا علاج کس طرح کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے افواہیں پھیلانے والوں سے التجا کی ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس طرح جس شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آتا ہے اور ہم نے قرنطینہ میں داخل کرنا ہوتا ہے، تو اسکے اہلخانہ ان افواہوں سے ڈرجاتے ہیں اور زبردستی مریض کو گھر لے جاتے ہیں ، گھر میں اس مریض کی حالت بگڑ جاتی ہے جب وہ آخری دموں پر ہوتا ہے تو اسے ہسپتال لایا جاتا ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ کورونا کچھ نہیں ہے، میری آپ سے درخواست ہے کہ یا تو آپ ہسپتال آ کر ہمارے ساتھ کام کریں، یا اپنی بکواس بند کریں۔ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کا وار تیز ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مجموعی کیسز کی تعداد کی بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا کے باعث حالات مزید خراب ہو گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 80 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 83 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 255 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد 5385 ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی ہے