سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر، 4 جان کی بازی ہار گئے

  • June 11, 2020, 2:24 pm
  • COVID-19
  • 197 Views

کراچی : سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر ہیں اور 4 بچے جان کی بازی ہار گئے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ میں اب تک 10سال سے کم عمر متاثرہ بچوں کی تعداد 1712 ہے، بدقسمتی سے 4بچے جان کی بازی ہار گئے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں، خودکوبدلنےکےلیےدیرنہیں ہوئی،اپنے بچوں اوربزرگوں کی خاطرگھروں میں رہیں۔

یاد رہے چند روز قبل سندھ میں ایک ہزارسے زیادہ بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو بچنے سے متعلق رہنمائی دینے کی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہے کہ سماجی فاصلہ اختیارکریں