وفاقی وزیر نے موسم کے حوالے سے کورونا کو خوشخبری قرار دے دیا

  • June 11, 2020, 5:05 pm
  • Entertainment News
  • 403 Views

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کورونا وائرس کو خوشخبری قرار دے دیا کیونکہ وائرس کی وجہ سے اسلام آباد کی فضائی آلودگی کم ہوئی۔انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب فضائی آلودگی زیادہ ہو تو میڈیا پر ہر وقت خبریں چلتی رہتی ہیں لیکن اب فضائی آلودگی کم ہوئی ہے تو میڈیا پر نہیں بتایا جا رہا۔
زرتاج گل نے کہا کہ اس وقت کوویڈ 19 کی وجہ سے بالواسطہ طور پر ہماری ائیر کوائلٹی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔کورونا کی وجہ سے اسلام آباد،لاہور اور کراچی کی فضائی آلودگی کم ہوئی ۔لیکن خواہش ہے کہ اس کو ہم برقرار رکھیں،زرتاج گل کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ اس بات پر خوش ہیں کہ کورونا کی وجہ سے اسلام آباد کی فضائی آلودگی کم ہوئی ۔

محترمہ کے بقول حکومت کے ابتدا میں بارشیں تو عمران خان کی برکت سے ہوئی تھیں لیکن اب ان وباوں اور پے درپے بحرانوں کا ہار کس کے گلے میں ڈال دیں؟ ۔



۔اس سے قبل 18اپریل2019 کو وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملک میں ہونے والی بارشوں کا کریڈٹ کا وزیراعظم عمران خان کو دیا تھا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اللہ کا کرم ہے آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ اس بار پاکستان میں بہت زیادہ بارشیں اور برفباری ہوئی ہے،اتنی زیادہ تعداد میں بارشیں اور برفباری اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں ہوئی۔ مجھے پتہ ہے سوشل میڈیا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن میں اس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دوں گی۔