میاں بیوی کی ایک ہی ضلع میں بطور سول ملازم تقرری سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

  • June 12, 2020, 10:48 am
  • Entertainment News
  • 359 Views

میاں بیوی کی ایک ہی ضلع میں بطور سول ملازم تقرری سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ڈاکٹر زاہد اللہ کی بطور ڈی پی او مردان تقرری کر دی گئی ہے جبکہ اس ضلع میں ان کی اہلیہ بطور اسسٹنٹ کمشنر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اپنی نوعیت کا ایک منفرد فیصلہ سامنے آیا جہاں سول سرونٹ زاہد اللہ اور ان کی اہلیہ کی ایک ہی ضلع میں تقرری کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر زاہد اللہ کو مردان میں ضلعی پولیس افسر کی حیثیت سے تعنیات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی اہلیہ گل بانو پچھلے 8 مہینے سے مردان میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی ایک ہی ضلع میں تقرری کے فیصلے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رکھی ہے اور اس فیصلے کو فیس بک اور ٹوئیٹر پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر زاہد اللہ اس سے قبل بطور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ نوشیرا اور ہر پور میں ڈی پی او کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر گل بانو 2017ء میں عوام کی توجہ کا مرکز بنی تھیں جب انہوں نے جنگل خیل میں خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا۔