ریاض میں پانی کے پائپ میں کام کرتے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے

  • June 12, 2020, 10:52 am
  • World News
  • 119 Views

ریاض میں پانی کے پائپ سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے، زیر تعمیر 400 میٹر لمبے پائپ میں 6 مزدوروں کو مردہ حالت میں پایا گیا، واقعہ بدھ کے روز شمالی ریاض میں واقعہ ضلع العزیزیہ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالخلافہ الریاض میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا ہے جس میں 6 مزدور اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریاض کے شمال میں واقع ضلع العزیزیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 400 میٹر لمبے پائپ میں 6 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل محمد الحمادی کے مطابق متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں حادثے کی وجوہات کا علم ہو سکے گا۔
انہوں نے بتایا کارکن پانی کا پائپ لگا رہے تھے کہ وہ باہر نہیں کل پائے اور انے ساتھیوں سے رابطہ بھی کھو بیٹھے جس کے باعث پائپ میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سول ڈیفینس نے ان مزدوروں کو بےہوش دیکھ کر پائپ میں سراخ کیے اور انہیں باہر نکالا۔ بتایا گیا ہے کہ پیرامیڈیکس نے سائٹ پر موجود تمام 6 کارکنان کو مردہ قرار دیا ہے۔ حادثے کی وجوہ کا پتا لگانے کے لیے ابھی تفتیش جاری ہے۔