بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کےجھٹکے

  • June 12, 2020, 11:06 am
  • Breaking News
  • 168 Views

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز خضدار کا جنوب تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔