ندیم افضل چن کا ’’مختارا‘‘ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا

  • June 12, 2020, 11:15 am
  • COVID-19
  • 112 Views

ندیم افضل چن کا "مختارا" بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ اس بارے میں خبر دیتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں ندیم افضل چن نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے مختارے کو سمجھایا تھا کہ گل ہن بہت ودھ گئی اے، گھر بیٹھ، اس نے احتیاط کی لیکن عید پر بداحتیاطی کرگیا اور خود کو کرونا کروا بیٹھا ہے اور اب وہ آئسولیشن سینٹر بیٹھا ہے۔

ندیم افضل چن کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالات خراب ہو گئے ہیں لیکن لوگ ابھی تک اس بیماری کی نوعیت کو سمجھ نہیں پا رہے۔ آج بھی میرے حلقے میں فاتح خوانی میں 100 سے 200 کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے، اب پولیس بھی وہاں چھاپا نہیں مار سکتی، اگر پولیس وہاں چھاپہ مارے گی تو کہا جائے گا کہ پولیس اب مرگ پر بھی چھاپہ مار رہی ہے۔
ندیم افصل چن نے ایک سوال اٹھایا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم کتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں؟ عید پہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو آپ خود دیکھ لو کہ عید پہ کیا حالت ہوئی؟ ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ہم زمیندار لوگ ہیں، ہم نے فصل کاٹنی ہوتی ہے، فصل بونی ہوتی ہے، لیکن ہم یہ تمام کام کرتے ہوئے سماجی فاصلہ تو برقرار رکھ سکتے ہیں جس سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہم اپنے دوستون کے ہمراہ کافی دیر تک بیٹھ کر گپیں مارتے ہیں لیکن رات کو اپنے گھر چلے جاتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی کورونا سے متاثر کر دیتے ہیں، اس طرح کے عوامل ہمارے اندر کورونا کے پھیلنے کا سبب بن رہا ہے۔ ویڈیو کے اختتام پر ندیم افضل چن نے مختارے کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں نے چن صاحب کے کہنے پر بھرپور احتیاط کی تھی، لیکن پھر بھی میں کورونا کا شکار ہو گیا ہوں۔
میری لوگوں سے اپیل ہے کہ خدا کا واسطہ ہے کہ احتیاط کرو، چن صاحب کی باتوں کو سیریس لو ۔خود بھی بچو اور اپنے بچوں کو بچاؤ اور ماسک کے بغیر باہر نہ نکلو۔ یاد رہے کہ کچ عرصہ قبل ندیم افضل چن اور مختارے کی ایک آڈیو کال لیک ہو گئی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی تھی۔ آڈیو کال میں ندیم افضل چن کو نا مناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے مختارے کو کورونا کی وجہ سے گھر میں رہنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔