15 جولائی سے کورو نا کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا

  • June 12, 2020, 11:15 am
  • COVID-19
  • 288 Views

پروفیسر اسلم کا کہنا ہے کہ 15 جولائی سے کورو نا کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے خوشخبری سنائی ہے کہ 15 جولائی سے کورونا وائرس کا زور ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جسے ہونا تھا ہو گیا۔
پنجاب کورونا ایڈوائزری گروپ کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن سے نہیں بلکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے سے ختم ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق کوئی ڈاکٹر ایئر ٹائٹ کٹ پہن کر مسلسل 6 گھنٹے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی نہیں دے سکتا۔تاہم اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی کے آخر یا اگست میں کورونا کی شدت آئے گی، پیک کے بعد وائرس کا پھیلاؤ کم ہونا شروع ہوجائے گا، آج احتیاط کرلی، تو مشکل وقت سے بچ جائیں گے، احتیاط نہ کی تو امریکا اور یورپ کی طرح برا وقت آسکتا ہے، ماسک لازمی پہنیں، اس سے وائرس50 فیصد کم پھیلتا ہے۔
انہوں نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آجاتی ہے۔۔ دنیا کے امیر ترین ممالک نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کے منفی اثرات آتے ہیں۔ جہاں ایک لاکھ لوگ کورونا سے مرگئے ہیں ان لوگوں نے بھی ایس اوپیز کے تحت لاک ڈاؤن کھول دیا ہے۔
ایس اوپیز سے وائرس کا پھیلاؤ بہت آہستہ ہوگا۔ ہمیں پتا ہے دنیا میں ٹرینڈ ہے کہ کورونا پھیلتا ہے، پیک پر جاکر پھر واپس نیچے آتی ہے۔ پاکستان میں ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایس اوپیز پر عمل کیا جائے تاکہ وائرس کم پھیلے اور ہسپتالوں پر زیادہ پریشر نہ پڑے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے سارے اعدادوشمار کا جائزہ لیا ہے، ہمارے خیال میں پاکستان میں کورونا وائرس کی پیک جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں آئے گی، جس کے بعد وائرس کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے بزرگوں کیلئے احتیاط کریں۔ بزرگوں کیلئے خطرہ ہے، جن کو شوگر ہے، ان کیلئے خطرہ ہے۔