کوئٹہ:کروناوائرس کےٹیسٹ کی رپورٹس 10منٹ میں حاصل کرنےکی سہولت

  • June 12, 2020, 4:23 pm
  • COVID-19
  • 343 Views

کوئٹہ میں کرونا کے علاج کے لیے نئی مشنیری کا افتتاح کردیا گیا ۔ نئی مشینری سے کرونا ٹیسٹ رپورٹس صرف 10 منٹ میں حاصل کی جاسکیں گی۔

بلوچستان کےعوام کے لیے کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں کرونا کےعلاج کے لیے نئی مشنیری کا افتتاح کردیا گیا۔

جدید مشنیری کے ذریعے کرونا وائرس کے مریض کی حالت کی نوعیت معلوم کرکےبہترعلاج کیا جاسکے گا ۔اس سے پہلے متاثرہ افراد کے ٹیسٹ اسلام آباد اور لاہور بھیجے جاتے تھے ۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور کرونا سے متاثرہ افراد کا بروقت علاج کرائیں۔

فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا کے مریضوں کے لیے 20 بیڈ آئی سی یو ،30 بیڈ اسپیشل کیئر یونٹ اور 40 بیڈ آئسولیشن وارڈ کوجلد