پاکستان میں بغیر لاک ڈاؤن 10 اگست کو 79 ہزار اموات رپورٹ ہوں گی

  • June 15, 2020, 11:31 am
  • COVID-19
  • 155 Views

پاکستان میں لاک ڈاؤن نہ لگایا گیا تو 10 اگست کو 79 ہزار ریکارڈ اموات ہوں گی، امپیریل کالج لندن کی تحقیق ہے کہ اگر پاکستان میں27 فروری تا 11 جولائی تک 135 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تو4 اگست کو پیک ڈے ہوگا، جب ایک دن میں1 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار افراد کورونا کا شکار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امپیریل کالج لندن نے برطانوی حکومت کے مالی تعاون سے امریکا اور برطانیہ کے علاوہ مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے دوران اور بغیر لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصان سے متعلق ایک سٹڈی کی ہے، جس میں امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ اگر پاکستان میں 27 فروری سے11 جولائی تک 135 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن کیا گیا تو پاکستان میں 4 اگست کورونا وائرس کا پیک ڈے تصور کیا جائے گا۔



جب پاکستان میں ایک دن میں1 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوں گے اور 10 اگست کو ایک دن میں 79 ہزار تک ریکارڈ اموات رپورٹ ہوں گی۔ یعنی تقریباً 78 ہزار 5 سو 15افراد کورونا انتقال کرسکتے ہیں۔ یہ دن اموات کے لحاظ سے پیک ڈے ہوگا، اس کے بعد بتدریج اموات میں کمی واقع ہونا شروع ہو جائے گی۔
امپیریل کالج لندن کی ریسرچ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں جنوری2021ء میں کورونا وباء کے خاتمے کا امکان ہے۔ 26 جنوری2021 تک پاکستان میں کل ہلاکتوں کی تعداد21 لاکھ 32 ہزار617 تک پہنچ سکتی ہے۔ لیکن اگر لاک ڈاؤن نہ لگایا گیا تو ہلاکتوں کی تعداد 22 لاکھ 29 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ابھی بھی مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے ہلاکتوں کی تعداد کو 10 ہزار 200 تک کم کیا جاسکتا ہے۔



اسی طرح اگر بھارت کا جائزہ لیا جائے گا تو بھارت میں 25 جنوری2021ء تک لاک ڈاؤن کے بغیر1 کروڑ 42 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، جبکہ جزوی لاک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد1 کروڑ36 لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔