فواد چوہدری نے عید الفطرکے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا

  • June 15, 2020, 11:33 am
  • Science & Technology News
  • 348 Views

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الفطرکے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائی 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائی کو ذیاالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔



۔اس سے قبل فواف چوہدری نے عید الطفر کا اعلان بھی کیا تھا۔ فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قمری کلینڈر کے حساب سے عید الفطر 24 مئی کو ہوگی،تاہم مذہبی شخصیات نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کل عید کا اعلان مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سائنس نہیں رویت ہلال کمیٹی کا اعتبار کریں گے۔معروف مذہبی اسکالر مفتی محمد نعیم کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی بات کا کوئی اعتبار نہیں۔ فواد چوہدری کو کوئی اور محکمہ دینا چاہیے تاکہ بولنے کا زیادہ موقع ملے۔
مفتی فاروق القادری کا کہناتھا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کا مقصد قوم میں تذبذب پیدا کرنا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عید منائی جائے گی۔