نیوزی لینڈ میں 24 دن بعد کورونا وائرس کے دو نئے کیس

  • June 16, 2020, 10:49 am
  • COVID-19
  • 100 Views

نیوزی لینڈ میں گذشتہ 24 دنوں میں دو افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا پہلا کیس سامنے آیا ہیتاہم یہ دونوں افراد برطانیہ سے نیوزی لینڈ آئے ہیں اور ان کو ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نیوزی لینڈ آنے کی خصوصی طور پر اجازت دی گئی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے گذشتہ ہفتے ملک کو کورونا وائرس کی وبا سے پاک قرار دے کر اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے عائد تمام پابندیاں اٹھا لی تھیں اور عوامی اجتماعات کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے سخت پابندیاں برقرار رکھی گئی تھیں اور صرف نیوزی لینڈ کے شہریوں اور انتہائی ضروری کارکنوں کو ہی ملک میں آنے کی اجازت ہے۔

ان آنے والوں کو بھی لازمی کورونا ٹیسٹ کرانا ہوتا ہے اور دو ہفتے قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔دو نئے کیسز کے شامل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1,506 ہو گئی ہے تاہم اموات 22 ہی ہیں۔