ملک بھر کے 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ

  • June 16, 2020, 11:01 am
  • COVID-19
  • 305 Views

ملک بھر کے 20 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر سے کورونا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ کے مختلف مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقے بھی کورونا سے بہت زیادہ متاثر قرار دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں جی نائن، ٹو، تھری سیل کردیے گئے ہیں جبکہ کراچی کی ایک کمپنی بھی 300 سے زیادہ کیسز آنے پر سیل کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے شہر کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ نے شہر میں کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ آضافے کو دیکھتے ہوئے زیادہ کیسز والے علاقے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے زیادہ کیسز والے علاقے بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں لاک ڈاون کی ضرورت ہے لیکن کراچی میں کب لاک ڈاون ہوگا یہ ابھی نہیں بتاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں جن علاقوں میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں انہیں سیل کیا جائے گا۔ دوسری جانب لاہور میں بھی مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن ک فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اندرون شہر، مزنگ، شاہدرہ، شاد باغ، ہربنس پورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، کینٹ، گلبرگ، نشتر ٹاؤن ہاٹ سپاٹ ایریاز میں شامل کر کےکورونا کا شکار تمام علاقے کل رات 12 بجے سے 2 ہفتے کیلئے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اگر حکومت فیل ہوگئی ہے تو پھر ساری دنیا کی حکومتیں فیل ہیں۔