مفتی نعیم کا کورونا کی صورتحال میں قربانی کرنے سے متعلق اہم بیان

  • June 16, 2020, 11:03 am
  • COVID-19
  • 298 Views

مفتی نعیم کا کورونا کی صورتحال میں قربانی کرنے سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ قربانی کرنا ہر صاحب مال پر فرض ہے،کورونا کی صورت میں ادا کی گئی رقم یا کسی کی مالی مدد کرنا قربانی شمار نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم کا کہنا ہے کہ قربانی کرنا صاحب مال پر واجب ہے۔
لہذا اگر وہ رقم کسی اور مالی مدد کے طور پر دی جائے تو وہ قربانی شمار نہیں ہوگی۔ہر مالدار شخص کو ہر حالت میں قربانی کرنا پڑے گی۔نبی پاک ﷺ نے فرمایا ہے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔لہذا اس میں اگر غریبوں میں رقم ادا کر دی جائے یا کورو نا میں ادا کردی جائے تو وہ قربانی شمار نہیں ہو گی۔
مفتی نعیم نے مزید کہا ہے کہ کورونا کے باعث اگرچہ لوگوں کا اکٹھا ہونا مشکل ہے۔

لہذا کچھ مسلمان اکٹھے جانور خرید کر قربانی کر دیں اور اس کا گوشت غریبوں میں تقسیم کر دیں۔ضروری نہیں کہ خود ہی منڈی جا کر جانور خریدیں اور پھر قربانی کریں۔


دوسری جانب وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیربرائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ عید الضحیٰ 31 جولائی 2020 بروزجمعہ ہوگی۔
چاند کی لوکیشن کیلئے آپ ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔فواد چوہدری کے مطابق 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اوراس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طورپراورکئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔اس سے قبل فواد چوہدری نے عید الطفر کا اعلان بھی کیا تھا۔ فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کیانہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔