پاکستان: کورونا کیسز 148921، اموات 2839

  • June 16, 2020, 11:14 am
  • COVID-19
  • 175 Views

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار 921 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 2 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 89 ہزار 692 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 56 ہزار 390 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ 55 ہزار 878 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 81 ہو گئی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 55 ہزار 581 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 853 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 472 ہو چکی ہے جبکہ اموات 707 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 8 ہزار 327 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 85 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8 ہزار 857 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 83 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 143 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 663 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 13 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔