یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبا کے لیے بڑی خبر

  • June 16, 2020, 4:33 pm
  • Education News
  • 208 Views

لاہور: پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو امتحانات کرانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ کے فائنل ایئر سپلیمنٹری امتحانات کی اجازت دے دی،بی ایس سی فزیوتھراپی،الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر سپلیمنٹری امتحانات بھی ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کوامتحانات کرانے کی اجازت دی ہے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امتحانات کرونا ایس او پیز کے تحت کرائے جائیں گے۔

کرونا وبا کے باعث پنجاب حکومت نےگزشتہ ہفتے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام ہونے والے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کو منسوخ کر دیا تھا تاہم ضمنی امتحانات نہ ہونے کی صورت میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے سینکڑوں طلبا کا ایک سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اب حکومت نے ضمنی امتحانات کی اجازت دے دی ہے۔

یاد رہے کہ سیکریٹری اسپیلائزڈ ہیلتھ نبیل اعوان کا کہنا تھا کابینہ کمیٹی برائے کرونا کی جانب سے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے ضمنی امتحانات کی اجازت مل گئی تھی تاہم یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سمیت دیگر تعلیمی ادارے کو حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔