سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • June 18, 2020, 11:37 am
  • Breaking News
  • 90 Views

خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف پھیل گیا جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکزپاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ مانسہرہ ،نوشہرہ، مردان ،وادی تیرہ اور شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 112 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس موقع پر بھی لوگوں کے درمیان شدید خوف و حراس پایا جا رہا تھا ۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جب لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تو وہ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ صوابی اوراس کے گردنواح میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ اس وقت پوری دنیا میں مشکل وقت جاری ہے۔ لوگوں میں کورونا کی وجہ سے خوف پایا جاتا ہے۔
اسی دوران کچھ دن قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پوری دنیا میں 24 گھنٹوں کے دوران 144 زلزلے آئے تھے جو کہ ایک حیران کن بات ہے۔ تا ہم اس حوالے سے لوگوں کا دھیان اس طرف زیادہ نہیں جا رہا کیونکہ اس وقت پوری دنیا کورونا سے لڑنے میں مصروف ہے۔ لیکن اسی دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد اب سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 71 کلو میٹر اور مرکز پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔