پاکستان میں کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون’ کی قیمتوں میں 100 گنا اضافہ

  • June 18, 2020, 3:15 pm
  • COVID-19
  • 173 Views

کراچی : ادویات ساز اداروں اور ڈسٹری بیوٹرز نے کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ‘ڈیکسا میتھازون کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا، ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات غائب ہونے کا نوٹس لے اور عناصر کو پکڑا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایکٹیمرا کے بعد ڈیکسامیتھازون کا بغیر نسخے استعمال شروع ہوتے ہی ادویات ساز ادراوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی ملی بھگت سے ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ کرونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن ایکٹیمرا اور ڈیکسامیتھازون کی قیمتوں میں ایک سو گنا اضافہ ہوگیا۔

ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر عاطف بلو کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے کہ ادویات کی قلت اور نرخوں کے اضافے کے ذمہ دار ہول سیل ادویات فروش نہیں بلکہ ادویات ساز کمپنیاں اور ان کے مخصوص سٹریبیوٹرزہیں۔

زبیر میمن صدر ہولسیل فارما آرگنائزیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا مریضوں کو لگنے والے انجکشن کے غائب ہونے کا نوٹس لے۔ انجکشن بلیک کرنے والے عناصر کو پکڑا جائے اور انجکشن میڈیسن مارکیٹوں کو بھی سپلائی کی جائے۔

دوسری جانب ادویات کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹوں میں ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کو ئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے، کمپنیوں نے مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ہول سیلرز کو بھی یہ ادویات پوری قیمتوں میں سپلائی کی جارہی ہے اور ہول سیلرز مقررہ قیمت پر ہی فروخت کررہے ہیں ۔