خواجہ آصف کی چند دن قبل اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی

  • June 19, 2020, 1:22 pm
  • Political News
  • 84 Views

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کل دو بہت اہم میٹگنز ہوئی ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ خواجہ آصف کس کی زبان بول رہے ہیں۔اور جس کےکہنے پر بول رہے ہیں وہ بھی پتہ ہے۔ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ پاکستان کے ایک ادارے کے خلاف بہت بولتے تھے اور خواجہ آصف بھی بہت بولتے تھے۔لیکن پچھلے اتنے عرصے سے ان کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلا۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف چن دن پہلے ایک شخصیت سے ملے ہیں۔اور ان سے کہا کہ آپ تو اپنے شہر کے ہیں،کچھ رحم کریں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف ایک بار پھر حکومت کے خلاف سرگرم ہیں۔
ا خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بی این پی رہنما اختر مینگل ہمارے اتحادی رہ چکے ہیں اختر مینگل نے کل اپنے دوستوں کو بتا دیا تھا کہ حکومت سے الگ ہورہے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی پارٹی اور اتحادیوں کو لیڈر شپ نہیں دے سکے پی ٹی آئی میں متبادل وزیراعظم کے لیے لابنگ شروع ہوچکی ہے حکومت کے ممبران اسمبلی بھی ناراض ہیں. خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ میں کوئی حکمران اس طرح ناکام نہیں ہوئے جس طرح یہ ہوئے اسد عمر 5 سے 6 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے موجودہ حکومت خود اپنے آپ کو تباہ کررہی ہے. رہنما مسلم لیگ نون خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں بجٹ منظوری کے لیے حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہواہر گزرنے والا دن پی ٹی آئی کے ووٹرز اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے. انہوں نے کہا کہ سنا ہے جہانگیر ترین نوازشریف سے ر ابطے کی کوشش میں ہیں سیاسی پارٹیوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ہماری پارٹی نے پہلے بھی مشکلات حالات کا سامنا کیا ہے.