لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی

  • June 19, 2020, 1:24 pm
  • National News
  • 95 Views

لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی ہے۔ منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا محسن سعیدکو اےٹی ایم سے پیسے نکلواتے اور قتل میں استعمال ہونیوالی چھریاں خریدتے دیکھا گیا ہے۔



لندن پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان سے کئے جانے والے معاہدے کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں ایک ملزم کو سزا سنا دی گئی ہے جبکہ قتل کی تہہ تک پہنچنے کے لئے سراغ رساؤں نے ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز دیکھیں بلکہ چار ہزار عینی شاہدین سے بھی بات کی ہے۔



خیال رہے کہ گزشتہ روز 5 سال تک چلنے والے عمران فاروق قتل کیس میں 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جج شاہ رخ ارجمند نے تین لائنوں کا فیصلہ سناتے ہوئے خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو عمر قید کی سزا دینے کے علاوہ دس، دس لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ مقتول کی اہلیہ کو بطور زر تلافی ادا کیا جائے گا۔

پانچ سال تک چلنے والا یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم کیس ہے جس میں اگر ملزمان پہ سازش کر کے قتل کرنے کا جرم ثابت بھی ہوجائے اور عدالت انھیں سزائے موت سنا بھی دیتی تب بھی اس کیس میں مدعی کی حیثیت سے ریاست پاکستان کی طرف سے دی گئی تحریری ضمانت کے نتیجے میں ان کی سزائے موت پر عملدرآمد کبھی نہیں ہوسکے گا اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کیونکہ صدر مملکت اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیں گے۔ تا ہم گزشتہ روز جہاں ملزمان کا سزا سنا دی گئی ہے، وہاں ہی دوسری جانب لندن پولیس نے عمران فاروق قتل کی سی سی ٹی وی فویج بھی جاری کر دی ہے جس میں محسن سعیدکو اےٹی ایم سے پیسے نکلواتے اور قتل میں استعمال ہونیوالی چھریاں خریدتے دیکھا گیا ہے