امام مسجد پندرہ سال تک مسجد میں بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ویڈیو سامنے آگئی

  • June 19, 2020, 1:25 pm
  • National News
  • 140 Views

امام مسجد پندرہ سال تک مسجد میں بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ویڈیو سامنے آگئی، بیرسٹر حسان نیازی کے مطابق لاہور ماڈل ٹاؤن ایس بلاک کی جامع مسجد نورانی کا امام مسجد قاری طاہر شاہ مبینہ طور پر 15 سال تک بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں مبینہ امام مسجد کو بچے کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس حوالے اس علاقے کا ایک اور نوجوان سامنے آیا ہے جس نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 5ویں جماعت میں پڑھتا تھا اور اس کی عمر 12سال تھی تو اس وقت اسی شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قاری نے اسے اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیی تھیں ۔
اس لڑکے کے مطابق قاری نے اس کے علاوہ بھی دیگر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا حتیٰ کہ مدرسے کے بچوں نے چندے کے لیے رکھے گلے میں بھی پرچیوں پر لکھ کے ڈالا کہ قاری ان کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اس لیے اسے مسجد سے نکالا جائے ۔


نوجوان نے کہا کہ وہ ڈر گیا تھا اس لیے اس نے کسی کے سامنے نام نہیں لیا لیکن بچوں کو چاہیے کہ اگر کوئی بھی ان کے ساتھ زبردستی کرے تو وہ لازمی اپنے والدین کو بتائیں اور ڈریں نہیں، نوجوان اپنی کہانی سناتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔ بیرسٹر حسان نیازی کے مطابق قاری طاہر شاہ اور اسکا بھائی فرار ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاری نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ھے ۔