سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی

  • June 20, 2020, 2:05 pm
  • Business News
  • 107 Views

سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی، صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے اضافے کے ساتھ 1لاکھ 700 روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1736 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی سونا مہنگا پوگیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400روپے جبکہ 10گرام سونے قیمت میں 1200 روپے اضافہ ہوا۔
جس کے نیتجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 86 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آنا ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.2 فیصد گر کر 1723.23 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1730.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد گر کر 1720.48 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1726.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 65 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔12 جون کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 2.76 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہااور ڈالر.70۔ 166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سی165.50روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سی166روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166 روپے سے بڑھ کر166.70روپے پر جا پہنچی۔