فیصل آباد میں 700 افراد پر مشتمل شادی کی تقاریب کا انعقاد،انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی

  • June 20, 2020, 3:16 pm
  • Health News
  • 178 Views

فیصل آباد میں حکومتی پابندیوں کے باوجود بھی شادی کا انعقاد کیا گیا ہے۔شہریوں نے حکومتی اقدامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد میں 700 افراد پر مشتمل شادی کی دو تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کے بعد انتظامیہ سر پکڑنے پر مجبور ہوگئی۔شادی کی یہ تقریب تاندلیانوالہ کے علاقے میں منعقد کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دو بھائیوں کی شادی کی تقریب میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔شادی کی تقریب میں پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا جب کہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،جنہوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے۔اسسٹنٹ کمشنر تاندلیاوالہ نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔دو دلہوں ،دلہنوں کے والد, نکاح خواں اور کیٹرنگ سروس سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ہے۔
کنال روڈ مارکی میں سو افراد پر مشتمل شادی کی تقریب پر بھی انتظامیہ نے چھاپہ مارا ہے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹنگ مینیجر۔،کیشئیر اور دلہے کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو کورونا وائرس کی کوئی پروا نہیں ہے۔اور انہوں نے بلا خوف شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے حکومت نے شادی ہالز بند کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں جس پر شادی ہالز کے مالکان نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ شادی ہالز مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شادی ہالز کو ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ شادی ہالز کی بندش کی سے ہزاروں ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں جبکہ شادی ہالز مالکان کا بھی کروڑوں روپے نقصان ہوا ہے اور مالکان مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے جبکہ شادی ہالز کے نقصانات کے ازالہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے اور سال 2020-21 کے ٹیکس معاف کیے جائیں