پاکستان میں کورونا کی وبا خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی

  • June 20, 2020, 3:23 pm
  • COVID-19
  • 102 Views

ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔جمعے کو ملک میں کورونا وائرس سے مزید133 افراد انتقال کر گئے جب کہ 5567 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 168756 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وبا خطرناک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔جنرل ٹیڈروس ایدھانوم کا کہنا تھا کہ وائرس اب تیزی سے پھیل رہا ہے جواب بھی جان لیوا ہے۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے ہاتھوں مزید تین ڈاکٹر سے ہوگئے ہیں۔دوسری جانب طابق پاکستان میں ایک ہی دن میں اب تک کی ریکارڈ کی جانے والی یومیہ اموات کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 153 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس وقت مجموعی طور پر پاکستان بھر میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 382 ہو چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ اگر اس سے ایک دن پہلے کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پاکستان میں گزشتہ روز سے ایک دن قبل ریکارڈ کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد 5 ہزار سے کم کی سطح پر آ گئی تھی جبکہ ریکارڈ کی جانے والی اموات کی تعداد بھی 136 تھی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 666 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 63 ہزار 504 ہے جبکہ مجموعی طور پر 3 ہزار 382 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی اوسط عمر 60 سال ہے۔جاں بحق افراد میں 74 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے زائد ہے جبکہ کورونا سے جاں بحق 73 فیصد افراد پہلے سے مختلف دائمی بیماریوں کا شکار تھے۔